Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا کا کے-الیکٹرک Write-Off فیصلہ کو چیلنج کر دیا گیا

Now Reading:

نیپرا کا کے-الیکٹرک Write-Off فیصلہ کو چیلنج کر دیا گیا
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

جماعت اسلامی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے 5 جون 2025 کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے باقاعدہ نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت کے-الیکٹرک کے 50 ارب روپے سے زائد کے Write-Off کلیمز کی منظوری دی گئی تھی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اس فیصلے کو قانون و ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا نے جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کردہ 71 کروڑ روپے مالیت کے 19 جعلی بلوں کے ثبوت کو نظرانداز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیپرا کی کے الیکٹرک پر مہربانیاں، کراچی بجلی ضروریات پر 110 صفحات کی دستاویزات جاری

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے جعلی کلیمز پر نیپرا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، عوام پر 50 ارب روپے کا ناجائز بوجھ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیپرا کا 5 جون کا فیصلہ فی الفور معطل کیا جائے اور تمام Write-Off کلیمز پر آزاد فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو مالی بوجھ سے تحفظ دیا جائے اور کے-الیکٹرک کے خلاف ریگولیٹری انکوائری کی جائے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی اور اس معاملے میں شفافیت اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست نیپرا کے سامنے پیش کی گئی ہے، جس پر جلد سماعت متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر