
اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق پاکستان گزشتہ چار دہائیوں کے دوران قدرتی آفات کے باعث شدید معاشی و جانی نقصانات کا سامنا کرتا رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف سیلابوں کے باعث ملک کو 36 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 44 برسوں میں پاکستان میں 109 چھوٹے بڑے سیلاب آئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد 2015 سے 2019 کے درمیانی عرصے میں ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ان برسوں کے دوران آنے والے 30 زلزلوں نے ملک کو مجموعی طور پر 5 ارب 34 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔
موسمیاتی شدت، جیسے گرمی کی شدید لہریں، غیر معمولی بارشیں اور خشک سالی کے نتیجے میں 2,741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ان واقعات سے مجموعی نقصان کا تخمینہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 44 سالوں میں آنے والے 30 بڑے طوفانوں نے ایک ارب 71 کروڑ ڈالر کا نقصان کیا، جب کہ لینڈ سلائڈنگ، برفانی اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News