Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی کھیلوں میں نئی تاریخ رقم، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا اقدام

Now Reading:

پاکستان کی کھیلوں میں نئی تاریخ رقم، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا اقدام

پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) نے ملک میں کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور قومی فیڈریشنز کی معاونت کے لیے بڑا اور حوصلہ افزا اقدام اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے 36 قومی ہیروز میں 82 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کی سالانہ و خصوصی گرانٹس مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کو فراہم کی گئیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ خان تھے، جن کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے ان کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے، ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو 6 لاکھ روپے، اور سنوکر چیمپیئنز احسن رمضان، محمد آصف اور نسیم اختر کو مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز دیے گئے۔

Advertisement

دیگر نوجوان کھلاڑیوں اور ونٹر اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو بھی نمایاں رقوم سے نوازا گیا۔

فیڈریشنز کی سطح پر بھی بڑی امداد فراہم کی گئی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو 1 کروڑ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ، کراٹے اور ووشو فیڈریشنز کو بالترتیب 30 لاکھ اور 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹس دی گئیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کبڈی، رگبی، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، تیراکی، ٹیبل ٹینس، ٹینس، والی بال اور ریسلنگ سمیت متعدد فیڈریشنز کو سالانہ اور خصوصی گرانٹس جاری کی گئیں۔

پی ایس بی کی جانب سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ روپے سالانہ گرانٹس جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹس جاری کی گئیں، جو کھیلوں کے فروغ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھیلوں کے معیار کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف صحت مند معاشرے کی علامت ہیں بلکہ قومی یکجہتی، ترقی اور امن کے سفیر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر