Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

Now Reading:

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
ایران کے اسرائیل کی فوجی تنصیبات، آپریشنل معاونت کے مراکز اور فضائی اڈے پر حملے

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے نہ صرف ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری

اعلامیے میں تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔ آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان سے گریز کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید برآں، اعلامیے میں عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر