فائل فوٹو
سوئٹزرلینڈ میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جو معمول سے ہٹ کر ایک غیرمعمولی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
عام طور پر سوئس علاقوں میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، لیکن آج ملک بھر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، یوسف رضا گیلانی
شدید گرمی کے باعث بڑے شہروں میں سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں، لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کا نتیجہ ہو سکتی ہے، اور آئندہ ایسے موسم کے واقعات میں مزید شدت آ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو دیگر ممالک کے مقابلے 15 گنا زیادہ نقصان کا سامنا
سوئس حکومت نے ہسپتالوں، بزرگ شہریوں، اور چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، اور دیگر صحت کے مسائل سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
