Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجاول: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی، پولیس پارٹی یرغمال  

Now Reading:

سجاول: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی، پولیس پارٹی یرغمال  
سجاول: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی، پولیس پارٹی یرغمال  

سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر کارروائی سی آئی اے پولیس کو مہنگی پڑ گئی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا، کئی گھنٹوں بعد بازیابی ممکن ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، تاہم، اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم  وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان پر شدید تشدد کیا۔

مزید پڑھیں: منشیات کا نیٹ ورک کیسے کام کرتا ہے؟ ساجد حسن کے بیٹے نے بتادیا

کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا گیا۔

CIA انچارج وحید مراد چانڈیو نے بیان دیا کہ تقریباً تیس چالیس افراد نے انہیں گھیر کر اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا: “منشیات فروشوں کا ٹولہ مجھے اغوا کرکے لے گیا اور تشدد کیا”۔ا

Advertisement

بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں منشیات فروشوں اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

انچارج سی آئی سے وحید مراد چانڈیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “منشیات فروشوں کو جلد گرفتار کر کے علاقے سے منشیات ختم کریں گے”۔

انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں صفائی مہم جاری رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر