Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت آصف زرداری کے استعفے کی خبروں پر پیپلزپارٹی  کا سخت ردعمل

Now Reading:

صدر مملکت آصف زرداری کے استعفے کی خبروں پر پیپلزپارٹی  کا سخت ردعمل
صدر مملکت آصف زرداری کے استعفے کی خبروں پر پیپلزپارٹی  کا سخت ردعمل

صدر زرداری/فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ایسی افواہوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی افواہیں ہمارے جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر آصف زرداری

انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ جمہوریت کے لئے ثابت قدم رہے ہیں، عوام غلط خبروں سے ہوشیار رہیں، صدر آصف علی زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے انتھک محنت کرتی رہے گی، پاکستان کی خاطر صدر زرداری نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتی، صدر آصف زرداری

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر زرداری کے مستعفی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، تاریخ میں پہلی بار کوئی رہنما پاکستان کا دوسری بار صدر منتخب ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدر زرداری ہمیشہ ہر مشکل کے آگے ثابت قدم رہے ہیں، عوام غلط معلومات سے محتاط رہیں، پیپلز پارٹی ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کے پیچھے بدنیتی پر مبنی ارادے کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایساسیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اور روشنی زیادہ ہو، صدرآصف زرداری

نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا بہادری سے کیا، ان کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا اور حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے، صدر زرداری ہمیشہ اپنے اصولوں پر پابندی رہے ہیں،ان کا صوبائی خود مختاری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔

چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں، یہ بے بنیاد افواہیں ہمارے جمہوری اداروں کے استحکام اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ آصف زرداری کو بڑی کامیابی مل گئی

انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ جمہوریت اور قومی اتحاد کے لئے ثابت قدم رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ غلط معلومات سے ہوشیار رہیں، ہم اپنی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر