Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی

Now Reading:

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پنجاب جانے والی بسوں سے اتار کر 9 مسافر شہید کردیے

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی نیت سے کیا گیا یا کوچ کسی مخصوص ہدف پر تھی۔ سیکیورٹی ادارے ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ حملہ آوروں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر