Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسائل کا حل ڈھونڈنے میں قیلولہ کرنے کا انوکھا اور حیرت انگیز کردار

Now Reading:

مسائل کا حل ڈھونڈنے میں قیلولہ کرنے کا انوکھا اور حیرت انگیز کردار
مسائل کا حل ڈھونڈنے میں قیلولہ کرنے کا انوکھا اور حیرت انگیز کردار

ایک نئی تحقیق میں قیلولہ کرنے کے حیرت انگیز فائدے کا انکشاف کیا گیا ہے، جس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو مسائل کا حل نہیں ڈھونڈ پاتے اور اکثر اوقات کسی بھی مسئلے کو لے کر پھنس جاتے ہیں، وہ قیلولے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیلون میں کام کرنے والے افراد میں مضر صحت کیمیکلز کا انکشاف

ماہرین کے مطابق دوپہر کو کچھ دیر کی نیند سے آپ ‘یوریکا’ لمحات کا تجربہ کرسکتے ہیں یعنی کسی مسئلے کا حل اچانک ذہن میں آسکتا ہے یا کسی کام کا طریقہ اچانک ذہن میں نمودار ہوسکتا ہے۔

جرنل پلوس بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں تو یقیناً آپ کو کچھ دیر قیلولہ کرنا چاہیے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کیا روزمرہ انجام دی جانے والی معمولی سرگرمیاں بھی ورزش کی طرح افادیت رکھتی ہیں؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد 20 منٹ کے قیلولے میں گہری نیند تک پہنچ جاتے ہیں وہ کسی مسئلے کا حل یا کسی کام کو آسان بنانے کا طریقہ بھی آسانی سے سوچ لیتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ واقعی حیران کن ہے کہ مختصر نیند کس طرح لوگوں کو دنیا اس طرح دیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں دیکھی ہوتی۔

اس تحقیق میں 90 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں اسکرین پر نقطوں کو ٹریک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: چاکلیٹ کھائیں، امراض قلب کو دور بھگائیں، تحقیق

ان سے یہ ٹاسک 4 بار کرایا گیا اور پھر انہیں 20 منٹ کا قیلولہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس دوران ای ای جی سے ان کی نیند کو ٹریک کیا گیا۔

Advertisement

مختصر نیند کے بعد 71 فیصد افراد کو یوریکا جیسے لمحے کا سامنا ہوا اور انہوں نے ایسا طریقہ سوچ لیا جس سے ان کا ٹاسک بہت آسان ہو گیا۔

تحقیق کے مطابق جو افراد گہری نیند کے دوسرے مرحلے تک پہنچے، ان میں سے 86 فیصد کو یوریکا کا تجربہ ہوا جبکہ پہلے مرحلے کی نیند والے افراد میں یہ شرح 64 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: چین سے 40 ہزار سال قدیم بلیڈ نما آلات دریافت

محققین نے بتایا کہ ہم میں سے بیشتر افراد یوریکا تجربے سے گزرتے ہیں مگر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوتی، مگر اب عندیہ ملتا ہے کہ نیند اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اس حوالے سے مزید تحقیق کریں گے یعنی گہری نیند کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے بعد کیا ہوتا ہے، اس بارے میں تحقیقی کام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر