Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 شہری جاں بحق

Now Reading:

ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 شہری جاں بحق
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد ہلاکتوں کا امکان

آبنائے ہرمزبند/ فوٹو

ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں واقع ایک عدالت پر دہشتگردوں کے مہلک حملے کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی تصدیق غیر ملکی میڈیا اور ایرانی حکام نے کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، مسلح دہشتگردوں نے جمعے کے روز عدالت پر دھاوا بولا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے فوراً بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی میں تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور بھاری اسلحہ سے لیس تھے۔

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

زاہدان ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کا دارالحکومت ہے، جہاں ماضی میں بھی شدت پسند عناصر کی جانب سے پرتشدد واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

ایرانی حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف ایسی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کے لیے تیار، یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔

Advertisement

ایران میڈیا کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایران کے بعد امارات سے بھی افغان پناہ گزینوں کی واپسی شروع

انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ یہ حملہ خطے میں موجود پاسداران انقلاب کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی اضافی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر