Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی، بزدار دور کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ٹھپ

Now Reading:

بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی، بزدار دور کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ٹھپ
بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی، بزدار دور کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ٹھپ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں بیوروکریسی کی عدم دلچسپی اور غیر سنجیدگی سنگین رکاوٹ بن گئی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے بیوروکریسی کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس ہی ختم کر دیا۔

مزید پڑھیں: نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

چیئرمین احمد اقبال نے اجلاس کے دوران شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے سے ہم ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کر سکے، ایک آڈٹ پیرا بھی سیٹل نہیں ہوا، ہماری کارکردگی صفر نہیں بلکہ منفی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے اجلاس میں بھی افسران بغیر تیاری کے شریک ہوئے اور کسی بھی انکوائری کو سات دن میں مکمل نہیں کیا جا سکا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریاں دوبارہ کھول لیں

چیئرمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہاں صرف اپنا وقت اور وسائل ضائع کر رہے ہیں، سرکاری افسران کی عدم دلچسپی سے تاثر یہی ہے کہ احتساب کے عمل کو جان بوجھ کر سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں مالی سال 2022-23 کے آڈٹ اعتراضات زیر بحث آنا تھے، جن میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے آڈٹ پیرے شامل تھے۔ تاہم بیوروکریسی کی جانب سے تیاری نہ ہونے کے باعث اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

احمد اقبال نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ اگست میں بھی ہم یہی کچھ کر رہے تھے، اب بھی صورتحال وہی ہے۔ میں اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور ہوں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا یوں غیر نتیجہ خیز ہونا حکومتی احتسابی نظام کی کمزوری اور بیوروکریسی کی مبینہ مزاحمت کا عکاس ہے، جو سابقہ حکومت میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے حقائق سامنے لانے میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر