Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، کورنگی ندی پل کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

Now Reading:

کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، کورنگی ندی پل کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، کورنگی ندی پل کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کورنگی کی حدود میں ندی پر پل کی تعمیر کا عمل طویل عرصے سے جاری ہے، تاہم اب پل کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طوفانی بارشیں ہر شہر کی طرح کراچی کیلئے بھی زحمت بن جاتی ہیں، بارشوں میں ندی اوور فلو ہونے اور کازوے ڈوبنے سے کورنگی اور ابراہیم حیدری کے لاکھوں شہری پریشان ہوتے تھے لیکن اب  پلوں کی تعمیر سے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: ملیرندی میں طغیانی ، کورنگی کاز وے ٹریفک کیلئے بند

انہوں نے کہا کہ کورنگی اور ابراہیم حیدری کے اس دیرینہ مسئلے کا حل اب زیادہ دور نہیں، ندی پر زیر تعمیر 4 لین کا پل ستمبر تک کھول دیا جائے گا، 6 ارب 49 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا کورنگی کاز وے منصوبہ 2.3 کلومیٹر طویل ہے۔

 میئرکراچی نے مزیدکہاکہ کورنگی کو کراچی کے مرکزی علاقوں سے ملانے والے دوسرے راستے پر 1991 میں تعمیر کیا گیا جام صادق پل بھی اب خستہ حالی سے دوچار ہے، شہری انتظامیہ نے 1.1 کلومیٹر طویل اس پل پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث صنعتی مزدوروں اور مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لیے یہاں بھی ایک متوازی پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی کاز وے ندی پر 100 سے زائد شہری ایک ساتھ لٹ گئے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان پلوں کی تعمیر سے ایک طرف بزنس کمیوٹی، طلبہ، دفاتر اور کارخانوں میں کام کرنے والے سمیت لاکھوں شہریوں کو فائدہ ہوگا تو دوسری طرف ٹریفک کے رش میں ضائع ہونے والا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر