
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوری کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ مہرین کے بارے میں تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نہ صرف ایوارڈ یافتہ ہے بلکہ اس کے خلاف لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں چوری کے کئی مقدمات بھی درج ہیں۔
مزید پڑھیں: ماسی سے ملکہ، کلفٹن کے بنگلے میں عجیب چوری کی چونکہ دینے والی کہانی
تفصیلات کے مطابق مہرین نامی ماسی نے دسمبر 2024 میں ڈیفنس کے علاقے میں واقع ایک گھر سے نشہ آور چائے پلا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور گھر سے سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیت تقریباً 65 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی۔
متاثرہ شہری شوکت محمود کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ کو حال ہی میں فیروز آباد تھانے میں گرفتار کیا گیا، جہاں وہ تین چوریوں کے دیگر مقدمات میں پہلے ہی زیرِ حراست تھی۔ مدعی کی جانب سے شناخت کے بعد ڈیفنس پولیس نے بھی اپنی ایف آئی آر میں گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں، پلوشہ خان
پولیس کے مطابق ملزمہ نے کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی وارداتیں کی ہیں۔
تحقیقات کے دوران ایک اور انوکھا انکشاف سامنے آیا کہ مہرین اسلام آباد کی جیل میں تین سال قید گزار چکی ہے، اور دورانِ قید اس نے سلائی کا کام سیکھا، جس پر اسے سابق وزیرِاعظم اور بانی تحریکِ انصاف کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈراماسیریل عہد وفامیں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری، میجرہمایوں کی انٹری وائرل
مہرین نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات کا سامنا کر چکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ منظم چور گروہ کا حصہ ہے، جس نے گھریلو ملازمت کا سہارا لے کر شہر کے پوش علاقوں میں کئی بڑے گھروں کو نشانہ بنایا۔
جلد ہی مزید وارداتوں کی تفصیلات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News