
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے موجودہ ڈھانچے پر وضاحت پیش کی۔
انہوں نے سختی سے تردید کی کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا سابقہ ڈھانچہ ہی موجودہ وقت میں چل رہا ہے۔ 16 ریجنز اور 18 ٹیمز کے ساتھ ہمارا ڈھانچہ مکمل طور پر وہی ہے جو گزشتہ برس تھا اور اس سے قبل بھی۔
عبداللہ خرم نیازی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور میں سختی سے اس کی تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ ڈھانچہ تسلسل کے ساتھ چل رہا ہے اور آئندہ بھی اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News