
صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون کی شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کے باعث جانی و مالی نقصانات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں سب سے زیادہ 217 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، ساہیوال، حافظ آباد، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں بھی موسلادھار بارشیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ بڑی خبر آگئی
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 46 شہری زخمی ہوئے۔
رواں مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک 77 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 214 زخمی، 74 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے۔ زیادہ تر اموات کچے یا خستہ حال مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
محکمۂ موسمیات نے پنجاب کے کئی علاقوں بشمول لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں: جون تا اگست مون سون بارشیں؛ پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، واسا، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور چوکنگ پوائنٹس پر مشینری سمیت عملے کی مستقل تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو حکومتی امداد دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشیں برسانے والا مضبوط سسٹم آگیا؛ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر خستہ حال عمارتوں میں رہائش اختیار نہ کریں اور بچوں کو بجلی کی تاروں، کھمبوں یا نشیبی علاقوں کے قریب نہ جانے دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News