Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوان افراد میں آنتوں یا معدے کا کینسر تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ جانیئے

Now Reading:

جوان افراد میں آنتوں یا معدے کا کینسر تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ جانیئے
جوان افراد میں آنتوں یا معدے کا کینسر تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ جانیئے

دنیا بھر میں جوان افراد میں آنتوں یا معدے کا کینسر کیوں تیزی سے پھیل رہا ہے؟ محققین نے تازہ تحقیق میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 60 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر 100 میں سے ایک فرد کو کینسر کا سامنا ہوتا ہے۔مگر موجودہ عہد میں جوان افراد میں نظام ہاضمہ بشمول آنتوں، معدے اور دیگر اعضا کے کینسر کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کینسر سے بچاؤ کی تحقیق میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم

درحقیقت آنتوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے۔

50 سال سے کم عمر افراد میں معدے، آنتوں یا نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماہرین ابھی تک کسی ٹھوس وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں۔

Advertisement

مگر اب ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے، اس تحقیق میں 2010 سے 2019 کے دوران آنتوں یا نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کے حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران امریکا میں نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کیسز کی شرح میں لگ بھگ 15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں بھی ان کیسز کی شرح بڑھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ابھی تک درست وجہ تو معلوم نہیں مگر ماحولیاتی عناصر، غذا اور طرز زندگی ممکنہ طور پر کینسر کی ان اقسام کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ کینسر کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ

برٹش جرنل آف سرجری میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس غذاؤں، سرخ گوشت، ورزش سے دوری، تناؤ، جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی شرح میں اضافے، تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال اور پلاسٹک کے ننھے ذرات کے باعث ممکنہ طور پر کینسر کی ان اقسام کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ اگرچہ جوان افراد میں نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے مگر اب بھی یہ تعداد 50 سال سے زائد عمر کے افراد سے کم ہے۔

مزید پڑھیں: کھانے کی پیکنگ میں چھاتی کے کینسر سے جڑے 200 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

مگر ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو پھر جوان افراد میں یہ شرح بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں جرنل نیچر میڈیسن میں بھی ایک تحقیق شائع ہوئی تھی۔

انٹرنیشنل ریسرچ آن کینسر کے ماہرین کی اس تحقیق میں بھی بتایا گیا کہ نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کی اقسام کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق معدے کے کینسر اور ایک عام بیکٹیریم کے درمیان تعلق موجود ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق 185 ممالک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کیسز ایک عام بیکٹیریم Helicobacter pylori کا نتیجہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر