
فلپائن میں پاکستانی طلبہ نے قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر ایوارڈ جیت لیا ہے۔
فلپائن میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستانی طلبہ نے منیلا میں ہونے والی 2025 اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں شرکت کی اور اس مقابلے میں ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔
ترجمان نے بتایاکہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کی ٹیم کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ دیا گیا اور یہ ایوارڈ قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر دیا گیا، ان کا یہ نظام جغرافیائی ٹیکنالوجی کے ذریعے جان بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: لائی فائی ٹیکنالوجی دنیابھر کے صارفین کے لئے کب تک دستیاب ہوگی ؟
اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
اس ٹیم میں احمد اقبال، حنظلہ بن یونس، خلیل الرحمان اور عبداللہ آصف شامل تھے جنہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید اور موٴثر حل پیش کرنے پر سراہا گیا۔
اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی ٹیم I+1 نے بھی پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ٹاپ 10 فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنائی۔
ان کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈاکیومنٹ کلاسفائر جو GEMINI ٹولز کے ساتھ تیار کی گئی، ایسے افراد کے لیے پیچیدہ تحریروں کو آسان بناتی ہے جو نیوروڈیورجنس کا شکار ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیپو سلطان، جنگی راکٹ ٹیکنالوجی کے بانی، دنیا کی پہلی راکٹ فورس کے معمار
فلپائن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے دونوں پاکستانی ٹیموں کی اپنی رہائش گاہ پر دعوت کی اور کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی سطح پر پہچان قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News