Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کے جھگڑوں سے سبق: شارجہ میں پاک-افغان میچز کیلئے ہنگامی سیکیورٹی اقدامات

Now Reading:

ماضی کے جھگڑوں سے سبق: شارجہ میں پاک-افغان میچز کیلئے ہنگامی سیکیورٹی اقدامات
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل ہنگامی صورتحال، میچ تاخیر کا شکار

شارجہ میں سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے میچوں کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ سنسنی خیز مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

سیریز کے منتظمین کے مطابق، ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر کی جائے گی اور ہر شائق کو مخصوص نشست الاٹ کی جائے گی تاکہ اسٹیڈیم میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی 16,000 تماشائیوں کی گنجائش مکمل طور پر پُر ہونے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے جامع حفاظتی و سہولتی پلان نافذ کر دیا ہے۔

یہ سہ فریقی ٹی20 سیریز دراصل پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے شدہ دو طرفہ سیریز تھی، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز پر متحدہ عرب امارات کی شمولیت کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں تبدیل کر دیا گیا، تاکہ ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو مؤثر تیاری کا موقع مل سکے۔

Advertisement

سیریز کا شیڈول:

29 اگست: پاکستان بمقابلہ افغانستان

30 اگست: پاکستان بمقابلہ یو اے ای

1 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای

2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

4 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای

Advertisement

5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای

7 ستمبر: فائنل (پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان)

تمام میچز مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 4 اور افغانستان نے 3 میچز جیتے ہیں۔ کرکٹ حلقوں میں اس سیریز کو سخت مقابلے اور ہائی وولٹیج ماحول کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر