Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

Now Reading:

ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بیٹر روسٹن چیز نے اتوار کو پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں ریٹائرڈ آؤٹ ہو کر تاریخ رقم کر دی۔

وہ فل ممبر ٹیم سے تعلق رکھنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں خود کو ریٹائرڈ آؤٹ قرار دیا۔

یہ واقعہ لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جب ویسٹ انڈیز 190 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ ایک عمدہ آغاز کے بعد جس میں ایلیک اتھنازے نے 60 رنز (40 گیندوں) کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن ویسٹ انڈیز کی رفتار درمیانی اوورز میں سست پڑ گئی۔

جب ٹیم 13ویں اوور میں 110 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان پر کھیل رہی تھی اور 42 گیندوں پر 80 رنز درکار تھے، شرفین ردرفورڈ نے جارحانہ انداز اپنایا، لیکن دوسری طرف موجود روسٹن چیز رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر صرف 15 رنز اسکور کیے اور دو چوکے لگائے۔

جب اننگز میں صرف 18 گیندیں باقی تھیں اور 41 رنز کی ضرورت تھی، ویسٹ انڈیز ٹیم مینجمنٹ نے روسٹن چیز کو ریٹائرڈ آؤٹ کر کے ان کی جگہ ایک زیادہ جارح مزاج بیٹر کو میدان میں بھیجا۔

Advertisement

تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہو سکی اور ویسٹ انڈیز مقررہ اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے 13 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب روسٹن چیز کو ٹی 20 میچ میں ریٹائرڈ آؤٹ کیا گیا ہو۔ 2025 کے اوائل میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (ILT20)  کے دوران وہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی 18ویں اوور میں 20 رنز (13 گیندیں) پر ریٹائرڈ آؤٹ کیے گئے تھے۔

اس سے قبل کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کو ٹی20 انٹرنیشنل میں ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کی مثال موجود نہیں تھی۔

البتہ 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے نکولاس ڈیوِن نے انگلینڈ کے خلاف 18 رنز (16 گیندیں) بنانے کے بعد ریٹائرمنٹ لی تھی، تاہم نمیبیا فل ممبر ٹیم نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر