Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کا دورہ، سیلابی نقصانات پر بریفنگ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر زور

Now Reading:

وزیرِاعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کا دورہ، سیلابی نقصانات پر بریفنگ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر زور

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے حالیہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا دورہ گلگت، سیلاب سے نقصان پر بریفنگ، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں: شہباز شریف

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِاعظم نے وزیراعلیٰ گلبر خان سے ملاقات اور سیلابی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات طے پا گئی

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جن کا حکومتِ پاکستان مکمل ادراک رکھتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں معمولی حصہ رکھتا ہے، مگر اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے بعد ایک بار پھر قدرتی آفات ہمیں گھیر رہی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک زندہ حقیقت بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے،شہباز شریف کامارکوروبیوکوواضح پیغام

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ متعلقہ ادارے وزیرِاعظم کو سیلابی نقصانات کی تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ وزیرِاعظم سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کریں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، گلگت، اور غذر میں شدید تباہی مچائی ہے۔ 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ پر آنے والے ریلے میں متعدد سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر