Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار ترقی

Now Reading:

آئی سی سی نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار ترقی
آئی سی سی نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے نئے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی سی سی کی جارہ کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 بیٹنگ یا باؤلنگ کیٹیگریز میں شامل نہیں ہو سکا۔ تاہم نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں نے رینکنگ میں شاندار ترقی کر کے نمایاں چھلانگیں لگائی ہیں۔

پاکستان کے نوجوان بلے باز حسن نواز نے 24 درجے بہتری کے ساتھ 30ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ صائم ایوب 25 درجے ترقی پا کر 37ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے بھی زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 34 درجے بہتری کے ساتھ 63ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر کرکٹر کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

باؤلرز کی فہرست میں صفیان مقیم نے 69 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 34ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز کے “پلئیر آف دی سیریز” محمد نواز نے بھی 51 درجے بہتری حاصل کر کے 56ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔

Advertisement

دوسری جانب سینئر کھلاڑیوں کے لیے یہ رینکنگ مایوس کن رہی۔ بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی 3 درجے تنزلی کے ساتھ 19ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ باؤلنگ کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سرفہرست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر