Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب

Now Reading:

لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب

لاہور: جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کی پیتھالوجی لیب میں سنگین غفلت اور مبینہ بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

بول نیوز کے مطابق جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کی پیتھالوجی لیب میں سنگین غفلت اور مبینہ بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جہاں مریضوں کو تین سال پرانی ایکسپائر شدہ بلڈ کلچر وائلز استعمال کرائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لیب میں 2022 میں زائدالمیعاد ہونے والی وائلز پر جعلی اسٹیکرز لگا کر 2025 کی نئی ایکسپائری تاریخ درج کی گئی، یہاں تک کہ دو ماہ قبل دوبارہ ایکسپائر ہونے کے باوجود مریضوں کو یہی وائلز تھمائی جاتی رہیں۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال لاہور کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، دلچسپی رکھنے والی فرموں سے درخواستیں طلب

45 سالہ مریض ناصر علی کو بلڈ کلچر ٹیسٹ کے لیے ایسی ہی ایک ڈبل ایکسپائر وائل فراہم کی گئی۔ شکایات پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم نے اچانک چھاپہ مار کر متعدد جعلی اسٹیکر لگی وائلز برآمد کر لیں۔

Advertisement

ہیڈ آف پیتھالوجی ڈاکٹر منزہ ناطق نے مؤقف اپنایا کہ وائلز کو ایکسپائری کے بعد 6 ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط نتائج سے مریضوں میں انفیکشن بڑھنے، آرگن فیلئیر، سیپٹک شاک اور اموات تک واقع ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لیب روزانہ 100 سے زائد بلڈ کلچر ٹیسٹ کرتی ہے جس کے غلط نتائج سے آئی سی یو، کینسر، نومولود اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریض شدید خطرات سے دوچار ہوئے جبکہ متعدد مریضوں کے جاں بحق ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی حالیہ انسپکشن بھی اس سنگین غفلت کو روکنے میں ناکام رہی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وعدہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر