Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتادیا، شاہین کو اہم مشورہ

Now Reading:

محمد آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتادیا، شاہین کو اہم مشورہ
محمد آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتادیا، شاہین کو اہم مشورہ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد آصف نے ٹورنامنٹ میں بھارت کے  کامیاب ترین بیٹر ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتاتے ہوئے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے ڈالا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بولر اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں ڈالے تو وہ گارنٹی کے ساتھ آؤٹ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل: ٹکٹوں کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر مسلسل گیندیں کرنا ضروری ہے، چاہے بیٹر باؤنڈری بھی مار لے لیکن بولر کو اپنا پلان تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ”کون پہلا گیند باؤنسر کرواتا ہے، لیکن شاہین آفریدی نے ابھیشیک کے خلاف پہلی ہی گیند باؤنسر کرا دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

Advertisement

ابھیشیک شرما ٹی20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 6 میچز میں 309 رنز بنا چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس تھا، جنہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر