Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک

Now Reading:

پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، بولورما امگابازار نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں غربت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی، جو 2023-24 میں بڑھ کر 24.8 فیصد اور 2024-25 میں مزید بڑھ کر 25.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک کی رپورٹ: پاکستان کی معیشت میں استحکام، لیکن ترقی سست روی کا شکار

عالمی بینک کے مطابق 2001 سے 2015 کے دوران غربت کی شرح میں سالانہ اوسطاً 3 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 2015 سے 2018 تک یہ کمی صرف ایک فیصد سالانہ رہی۔ تاہم، 2022 کے بعد غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ کورونا وبا کے بعد 2020 میں بھی غربت بڑھی تھی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018-19 کے بعد پاکستان میں ہاؤس ہولڈ سروے نہیں کیا گیا۔ عالمی بینک کے مطابق زرعی آمدن کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن غربت کم کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوئے ہیں، جن میں 57 فیصد نان ایگری انکم اور 18 فیصد زرعی آمدن غربت کم کرنے کا باعث بنی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر اور مختلف شعبوں میں آمدن بڑھنے سے بھی غربت میں کمی آئی، تاہم 2011 سے 2021 تک آمدن میں صرف 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا۔ کم آمدن والے شعبوں میں 85 فیصد افراد ملازمت کرتے ہیں جبکہ غیر رسمی شعبوں میں یہ تناسب 95 فیصد ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کی آبادی کے 60 سے 80 فیصد لوگ شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، تاہم سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی صرف 39 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر