
اے ایف سی ایشیئن کپ کوالیفائر کے سلسلے میں افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہونے کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، اور باقی ویزے آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 رکنی افغان اسکواڈ میں سے 15 کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کو بھی آج ویزے ملنے کی توقع ہے۔
اسکواڈ کے ساتھ آنے والے 10 آفیشلز کو پہلے ہی ویزے دیے جا چکے ہیں، جب کہ 2 اضافی آفیشلز کے ویزے جلد جاری کیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ بعض افغان کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر آن آرائیول ویزہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کو ویزوں کے بروقت اجرا کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچنے والی ہے، جس کے بعد کل دوپہر 2 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول میچ مقررہ وقت پر ہی کھیلا جائے گا۔
افغان اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑی بیرون ملک مقیم تارکین وطن ہیں جبکہ صرف 3 کھلاڑی افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں 25 سے 27 ستمبر کے دوران کابل میں پاکستانی ایمبیسی کو دی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں بائیومیٹرک کے مقام میں تبدیلی اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے باعث ویزا پراسیسنگ میں تاخیر ہوئی۔
اگر افغان ٹیم مقررہ وقت پر پاکستان نہ پہنچ پاتی تو اے ایف سی کی جانب سے جرمانے کا خدشہ بھی تھا، تاہم ذرائع کے مطابق میچ اب شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ اے ایف سی انتظامیہ اس تمام معاملے کی انکوائری کرے گی اور حتمی فیصلے کی مجاز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News