Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری

Now Reading:

ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ایشیا کپ کے پلیئر آف دی سیریز قرار پانے والے ابھیشیک شرما نے 931 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ اس طرح انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا 2020 میں 919 پوائنٹس کا بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔

نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ سری لنکا کے پتھوم نسانکا پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار جست لگاتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اسی طرح بھارت کے سنجو سیمسن 31ویں اور بنگلہ دیش کے سیف حسن 36ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے کلدیپ یادو، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ترقی حاصل کی ہے، جبکہ نیپال کے دیپندرا ایری 72ویں نمبر پر ہیں اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب نے پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔ صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا، افغانستان کے محمد نبی اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر