
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لیے۔
جبکہ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 378 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس دوران متھوسامی نے دوسے روز کی اننگز میں 4 جبکہ میچ مجموعی طور پر 6 شکار کیے۔
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویان ملڈر 80 پر 17 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بن گئے۔
174 کے مجموعی سکور پر ریان ریکلٹن 71 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر واپس چلے گئے، ٹرسٹن اسٹبس 8 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار ہوئے، اور ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جب سکور 200 ہوا، کائل ویرین 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستانی بولروں نے مسلسل دباؤ بڑھایا۔
صبح کی شروعات پاکستان نے 313 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کی تھی، محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر تھے۔
متھوسامی نے صبح کے تین کھلاڑیوں کو ایک اوور (102 ویں) میں پویلین بھیجا؛ رضوان 75 رنز پر کیچ ہوئے، نعمان علی صفر پر بولڈ ہوئے اور ساجد خان بغیر رن بنائے کیچ بھی گئے۔
شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر متھوسامی کا شکار بنے، جبکہ سلمان آغا 93 رنز بنا کر سبرائن کی گیند پر متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی بولنگ حکمت عملی میں متھوسامی نے 6 وکٹیں، پرینالن سبرائن 2 اور کاگیسو ربادا و سیمون ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News