
لاہور: پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی، شان مسعود اور ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹرافی کی رونمائی کی۔
ساؤتھ افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے این سی اے میں میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر شان مسعود نے ایڈن مارکرم کو میوزیم میں موجود دیگر ٹرافیز اور اعزازات کے بارے میں بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں سات بیٹر، دو فاسٹ باؤلر اور دو اسپنرز کو کھلایا جائے گا، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی اور حسن علی متوقع الیون میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 38 سالہ آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسپنر ساجد خان وائرل بخار سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے۔ ابرار احمد کو حتمی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، آصف آفریدی، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
قومی ٹیم سات بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News