Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے اہم میچ میں آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 221 رنز کے جواب میں 36.3 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین سب سے نمایاں کھلاڑی تھیں جنہوں نے 35 رنز بنائے، فاظمہ ثناء 11، رامین شمیم 15 اور نشرہ سندھو نے 11 رنز بنائے۔

پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے 3، میگن شٹ اور اینا بیل سدرلینڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے نویں معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستانی بولرز کی متوازن کارکردگی کے باوجود آسٹریلوی بیٹر بیتھ مونے کی شاندار سنچری نے کینگروز کو قابلِ دفاع مجموعے تک پہنچا دیا۔

میچ کا آغاز پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔

بیٹنگ لائن اپ میں بیتھ مونے نے 109 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر سب سے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کے ساتھ ٹیم کو سنبھالا۔

دیگر آسٹریلوی بیٹرز پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔ کپتان ایلیسا ہیلی 20، کم گارتھ 11 اور فیبی لِچ فیلڈ 10 رنز بنا سکیں۔

ایلیس پیری اور ٹاہلیا مک گرا نے 5، 5 رنز اسکور کیے، جبکہ ایشلی گارڈنر، اینابیل سندرلینڈ اور جورجیا ویرہم یکے بعد دیگرے ناکام ہوئیں۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 3 وکٹیں لے کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے دو، دو جبکہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر