Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت

Now Reading:

کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت

کرکٹ کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کا نیا باب کھل گیا، ویمنز ورلڈکپ کے دوران گوگل کے جدید اے آئی ٹول “جیمنائی” کا پہلی بار استعمال کیا گیا، جو کرکٹ میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کی ایک نمایاں مثال بن گیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پریزنٹر اور سابق بھارتی کپتان متھالی راج نے گوگل جیمنائی سے میچ کی پچ کے بارے میں سوال کیا۔

جیمنائی نے جواب دیا کہ گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور یہاں ہائی اسکورنگ میچ متوقع ہے، البتہ میچ کے دوران اسپنرز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیمنائی کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود ہوا، جس میں بھارت نے 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم 211 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کرکٹ میگا ایونٹ میں مصنوعی ذہانت سے پچ ریڈنگ کے لیے براہِ راست مدد لی گئی، جو مستقبل میں کرکٹ تجزیے کے طریقہ کار کو مکمل طور پر بدل کر رکھ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر