
پیس ہیون میں دو نقاب پوش افراد نے مسجد کو نشانہ بنا کر دروازے اور قریبی گاڑی پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بالاکلاوا ماسک پہن رکھے تھے اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔
سسیکس پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) کے طور پر تفتیش کے دائرے میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے اس واقعے کو حالیہ مہینوں میں برطانیہ بھر میں مساجد پر ہونے والے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبک حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
مقامی مسلم کمیونٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس عمل کو مذہبی رواداری کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔
برادری کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News