
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے، اور محمد رضوان سے کپتانی واپس لینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
بول نیوز کے مطابق کرکٹ کے فیصلہ سازوں کی جانب سے محمد رضوان سے کپتانی واپس لے کر شاہین شاہ آفریدی کو نیا ون ڈے کپتان بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ بھی فائنل کرلیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کے قوی امکانات ہیں، جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ ایشیا کپ میں دونوں بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
اسکواڈ میں فاسٹ بولرز حسن علی اور حارث رؤف بھی شامل ہوں گے، جبکہ نسیم شاہ کی انجری سے صحتیابی کے بعد واپسی کا امکان ہے۔ دوسری جانب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آل راؤنڈر عرفان نیازی کی اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد اگلی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News