
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا۔
ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی لینا تھی میرا نہیں خیال کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا، اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے، یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے۔
اے بی ڈویلیئرز نے خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ سب دیکھ کر اچھا نہیں لگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News