
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ ورلڈ کپ کی منصوبہ بندی اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان نہیں، تاہم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے آئندہ حکمتِ عملی کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی قیادت اور بیٹنگ کارکردگی پر بھی غور جاری ہے کیونکہ وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
اطلاعات کے مطابق سینیئر کھلاڑیوں کی ممکنہ واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی پر کچھ اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب، ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں زیرِ غور ہیں اور حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز طے ہے، جس کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News