Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

عمران خان کو ووٹ دینے والا آج اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے، شازیہ مری

شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینے والا آج اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرووزیرداخلہ کا انتقال ہوا ہے، اس حوالے سے تمام ساتھیوں سے اظہار افسوس کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹرووزیرداخلہ نے دہشتگردی کے دور میں پیپلزپارٹی کی پالیسی کو بہترین طریقے سے نبھایا، محترمہ بینظیر کا نظریہ تھا سوات میں پاکستان کا پرچم لہرائے گا اور وہ پورا ہوا۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے لاہور میں ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملک کا ہر طبقہ تکلیف میں ہے لہٰذا مارچ ہو گا، عمران نیازی نوے دن میں ملک ٹھیک کرنے کا وعدہ کر کے حکومت میں آئے تھے، آج ان کو ووٹ دینا والا اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے ملکی کی معاشی و سیاسی صورتحال تباہ کر دی، مظلوم ورکر چاہتا ہے پیپلزپارٹی قیادت کوئی ایکشن لے، یہ مارچ وہی ایکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جی ٹی روڈ کا مارچ نہیں ہے اور نہ ہم ٹولیاں لیکر نکل رہے ہیں، ہم قائد اعظم کے مزار سے مارچ لیکر نکل رہے ہیں اور راستے میں لوگوں سے خطاب کریں گے اور انہیں موبلائز کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پورے پاکستان میں صرف ایک آدمی کما رہاہے جو ہے سلیکٹڈ عمران نیازی، اس نے پنجاب میں ایک گھوگو گھوڑا بٹھا رکھا ہے مگر اب ان کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب عوام کے مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ لکھنا شروع کر دے، اس کی جو چار لوگوں میں عزت ہے، مستعفیٰ ہو کر بچا لے۔