Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا جبکہ سری لنکن ٹیم کی کمان داسن شناکا سنبھالیں گے۔

میچ کے لیے شہر میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے ساڑھے تین سو جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں گے۔

پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی معاونت کے لیے تعینات ہوں گے۔

ٹیموں کی آمد و روانگی کے دوران میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ اسٹیڈیم کے اطراف داخلی و خارجی راستوں کی جدید کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں