Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر کی مہمان نوازی ،سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل

Now Reading:

روسی صدر کی مہمان نوازی ،سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل
Putin treats Erdogan to ice cream

روسی صدر ولادمیر پیوٹن  اکثر اپنے جداگانہ انداز کی وجہ  سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔لیکن تازہ کارنامے میں روسی صدر کی مہمان نوازی کے چرچے خوب عام  ہوگئے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں میکس  2019 بین الاقوامی ایرو اسپیس میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت  کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگا نے فیسٹیول کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس دوران روسی صدر   نے ترک صدر کو  آئیس کریم دلوائی  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ آئیس کریم کے ایک اسٹال پر موجود ہیں   اور دونوں  اپنی آئیس کریمز کا خوب لطف بھی لے رہے ہیں۔

روسی صدر نے اپنےوفد کے کچھ اہلکاروں کو بھی آئیس کریم خرید کر دی۔

Advertisement

اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان اس دلچسپ صورتحال کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ۔

ان دنوں ترک صدر رجب طیب اردگان  روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں ۔انہوں نے بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش کا دورہ کیا۔

ترک صدر 27 اگست کو روس کے دورے پر دارالحکومت ماسکو پہنچے تھے۔

صدر ایردوان  کا زوکوسکی انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر  روسی وزارت خارجہ کے حکام،  ترکی کے سفیر  مہمت   سامسار  نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

 ترک اور روسی صدور نے  5 ویں نسل کے روسی فائٹر ایس یو 57 سمیت طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

صدر  اردگان  اور  صدر  پیوٹن نے  فیسٹویل  میں طیاروں  اور  ہیلی کاپٹروں  کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر