
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی نہیں رک جاتی،بس اپنے خواب خود کو یاد دلاتے رہیں۔
ایک میگزین کو انٹریو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ اپنے خواب خود کو یاد دلاتے رہیں اور ماں بن جانے سے زندگی نہیں رکتی ہے، ماں بننے کا عمل زندگی کو بدل ضرور دیتا ہے لیکن آخر میں وہی ہوتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، ماں بننے کے بعد اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ایک اچھی ماں نہیں ہیں۔
ثا نیہ مرزا نے کہا کہ ماں بننے کا عمل آپ کے خوابوں کے آڑے نہیں آ سکتا، میں پوری دنیا کی خواتین کو بتانا چاہتی ہیں اور یہ ثابت کرنے کا عزم بھی رکھتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں کہا کہ میری ساری توجہ اور کوشش پہلے کی طرح خود کو فٹ رکھنے کی ہے، ماں بننے کے بعد میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہوں، ایک کھلاڑی ہونا بہت آسان ہے مگر ساتھ میں ماں اور بیوی بھی ہونا بہت مختلف اور محنت طلب چیزیں ہیں، گھویلو ذمہ داریاں اور کھلاڑی بھی ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ سب کو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتے ہیں۔
انھوں نے بتا یا کہ ازہان کی پیدائش کے بعد 5 ماہ کے دوران ورزش اور غذا میں تبدیلوں کے ذریعے 26 کلو وزن کم کیا ہے، آج کل کی دنیا میں مثبت سے زیادہ منفی سوچ زیادہ پائی جاتی ہے، ہمیں موٹے اور پتلے ہونے والے تبصروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے، ہمیں دوسروں کے تجزئے سے خود کو متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔
انٹرویو کے دوران ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا مزید کہنا ہے کہ دیگر مشہور شخصیات کی طرح میں اور شعیب بھی ازہان کو میڈیا کے سامنے لانے کے سخت خلاف ہیں، والدہ کی حیثیت سے یہ میرا کام ہے کہ اذہان کے لیے ایک عام ماحول میں اس کی پرورش کروں۔
انھو ں نے مزید کہا کہ میں ابھی تک ایک اچھی والدہ بننے کے لیے کوشش کر رہی ہوں، ماں ہونا آپ کو ہر روز نئی چیز سکھاتا ہے، سادگی کو اپنائیں، میرا مشورہ یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں ڈھونڈیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News