Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیابھرمیں آج بچوں کاعالمی دن منایاجارہاہے

Now Reading:

دنیابھرمیں آج بچوں کاعالمی دن منایاجارہاہے
بچے

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج ’’بچوں کاعالمی دن ‘‘منایاجارہا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق بچوں کوان کے حقوق کےساتھ بہترصحت اور طبی حقوق کے تحفظ کی آگاہی کیلئے بیس نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

بچوں کاعالمی دن منانےکی ابتداء 1954میں ہوئی اس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کااعلان کیا تھا ۔

 1989میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا، جس کے بعد 20نومبر 1990کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کر کے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کاعالمی دن قرار دیا۔

عالمی ادارہ صحت کےمطابق ترقی پذیرممالک میں محض 15 فیصدبچوں افراد کو ضروری طبی سہولیات میسر ہیں۔ غریب ممالک میں مرگی کے مرض میں مبتلا دو تہائی مریض ادویات سے محروم ہیں۔

Advertisement

بچے

 

یونیسیف کے مطابق دنیا میں روزانہ 3 لاکھ 60 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں، جبکہ روزانہ 24 ہزار بچے موت کی منہ میں چلے جاتے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک ریلی کے موقع پر گفتگو کرتےہوئےکہاکہ دنیا بھر میں آج یوم اطفال منایاجارہاہے،بچوں کےلیے مختلف امورپرآگہی ناگزیرہے۔

بچے

شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ حکومت بچوں کے حقوق کےلیے بہتر قانون سازی کررہی ہے، لاوراث بچوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اسکولوں میں تشدد کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بچوں پر تشدد روکنے کے لیے جسٹس کمیٹیوں کا قیام جلد ہوگا۔

Advertisement

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نےبچوں کےعالمی  دن  کےموقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمیں اپنی قیادت اورطاقت  کے ذریعےدنیاکومستحکم اورمضبوط بنانےمیں اپناکردار ادا کررہےہیں ’’چلیں آئیےہربچےکے لئے،ہرحق کےلئے،بچوں کوپہلےرکھنےکاعہد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر