Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرمامیں سیاحوں کےلئےبہترین جگہیں

Now Reading:

موسم سرمامیں سیاحوں کےلئےبہترین جگہیں
پارک

اگر آپ سردیوں کی تعطیلات گزارنےکاسوچ رہے ہیں اورآپ کےذہن میں کوئی جگہ نہیں آرہی ہےتوچلیں ہم آپ کودنیا کےمختلف  جگہوں کے بارے میں بتاتےہیں ۔ جہاں  آپ  اپنی سردیوں کی  چھٹیاں بہترین یادوں کےساتھ  گزار سکتےہیں۔

۔لورینٹز نیشنل پارک،انڈونیشیا

لورینٹز نیشنل پارک انڈونیشیا کے پاپوا میں واقع ہے جس کو پہلے آئرین جیا کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 25،056 کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ ، یہ جنوب مشرقی ایشیاء کا سب سے بڑا قومی پارک ہے۔ 1999 میں یونیسکو   نے  لورینٹز کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا ۔اس  پارک میں 630 سے ​​زائد  پرندوں کی اقسام   اور کی 123 ممالیوں  کی  اقسام پائی جاتی ہیں۔

پارک

 2۔ کنداسنگ ،ملائشیا

Advertisement

کنداسنگ   ملائشیا ک ایک قصبہ ہے جو وادی کنداسانگ کے کنارے واقع ہے۔ یہ کنا بالالو نیشنل پارک سے 6 کلومیٹر دور واقع ہے ، ملایشیا  کا یہ قصبہ  اپنی سبزی منڈی کے لئے مشہور ہے جو ہفتے میں سات دن کھلا رہتی  ہے۔ یہ پہاڑ کینابالو کا قریب ترین قصبہ ہے جہاں سے آپ   پہاڑ کی  خوبصورتی  کا  نظارہ  کرسکتےہیں ۔  یہ ملائشیا  کا سب سے زیادہ آباد ی  والا قصبہ  ہے۔

پارک

 

3۔ پوٹاو،میانمار

ریاست کاچن کے شمالی حصے میں واقع ، پوٹاو ہمالیائی پہاڑوں کے دائیں حصے میں دُھند اوربادلوں  سے  ڈھکا ہوا خوبصورت شہر ہے۔ پوٹاؤ کے دنیا  بھر میں   مختلف قسم کے مقامی پرندوں اور نایاب شتر  مرغوں  کی وجہ سے  مشہور ہے۔ پوٹاو کے   مشرق  و مغرب  پہاڑوں  میں  کالے  شتر  مرغ  سیاحوں کی  توجہ  کا مرکز  بنتے ہیں  ۔ لہذا اگر   موسم سرما میں  جانے  کا  ۔ارادہ  رکھتےہیں  تو پوٹاو   منجمد نقطہ سے نیچے تک پہنچ سکتا ہے لہذا گرم کپڑے  ساتھ  لےجانا   یقینی بنائیں۔

پارک

Advertisement

 

4۔ساگاڈا،فلپائن

ساگاڈا  فلپائن کا  ایک پہاڑی  علاقہ  ہے  ۔ سردیوں میں  اس کا  درجہ حرارت   منفی  15  تک  گر جاتا ہے ۔ ساگاڈا  دنیا میں  لٹکتے تابوتوں کی وجہ  سے  ایک خاص  پہچان رکھتا ہے ۔ اگر آپ  نے  کبھی  لٹکتی  لاشوں کو نہیں  دیکھا  ہے تو ساگاڈا  کی  ایکو  ویلی  میں    موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ  سیاح یہاں  غاروں   ،آبشاروں  کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں ۔ ساگاڈا  میں  سیاحوں  ۔ے لئے گائڈ  ز   مقامی  لوگ ہوتے ہیں  جنھیں  ’’کنکانے ‘‘ کہا جاتا ہے۔

پارک

5 ۔ ساپا ،ویتنام

ویتنام کے شمال مغربی حصے میں واقع ، پُرامن پہاڑی شہر مختلف نسلی قبائلی گروہوں کا گھر ہے اس کے  علاوہ   پہاڑی سلسلوں اور مختلف   ثقافتوں کے باہمی تعاون کے فطری خوبصورتی کا تجربہ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کا خیر مقدم کرتا ہے۔سردموسم میں ، ساپا  کی پہاڑیاں  برف  کی  سفید  چادر  سے   ڈھک  جاتی  ہیں  ،  لہذا  سرد موسم  میں  سیاح   تازہ سفید برف میں ڈھکی ہوئی پہاڑیوں اور  چوٹیوں     کی خوبصورتی  سے لطف  اندوز ہوتے ہیں ۔

Advertisement

پارک

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناریل کا تیل چہرے پر لگانے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے کے لیے ان اناج کو خوراک کا حصہ بنائیں
کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
ٹیکساس کے ایک شخص نے دنیا کے معمر ترین اسکائی ڈائیور ہونے کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر