Advertisement
Advertisement
Advertisement

جم مالکان کی اعلیٰ حکام سے ایس او پیز کے مطابق جم کھولنے کی اپیل

Now Reading:

جم مالکان کی اعلیٰ حکام سے ایس او پیز کے مطابق جم کھولنے کی اپیل

کورونا وائرس کے باعث جم اور ہیلتھ کلب کی بندش کے معاملے پر جم مالکان کی جانب سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایس او پیز کے مطابق جم کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے باہر سندھ بوڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کاروبار کھولنے کی اجازت دے چکے ہیں جس کے بعد دیگر صوبوں میں جم و ہیلتھ کلب کھل چکے ہیں لیکن صوبہ سندھ میں پابندی برقرار رکھی جارہی ہے جبکہ سندھ کے چھ شہروں میں پانچ ہزار جم و ہیلتھ کلب ہیں۔

جم مالکان کا کہنا تھا کہ پندرہ مارچ سے گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جم اور دیگر ہیلتھ کلب بند ہے۔

معاشی طور پر یہ ادارہ تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے، ساڑھے چار ماہ سے ہم بے روزگار ہوگئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لیے قوت مدافعت یعنی ایمونیم سسٹم بڑھانے کے لیے آپ کو ورزش کرنا لازمی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوان سابق مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلے کیلئے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مقروض ہوں اس ضمن میں لوگوں کو کہا ہے کہ جم کھولتے ہیں تو قرضہ واپس کرونگا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات ایسے ہیں کہ پنکچر والا یا دوسرے کام سے بہتر ہے خودکشی کرلی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر