Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جانے پر کیا کرنا چاہیئے؟

Now Reading:

مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جانے پر کیا کرنا چاہیئے؟

مچھلی آخر کس کو پسند نہیں ہوتی ہے پر اسے کھاتے ہوئے بہت خیال اور احتیاط بھی کرنی پڑتی ہے کیونکہ مچھلی کے کانٹے اکثر و بیشتر گلے میں پھنس جاتے ہیں۔

کیا ہوگا اگر مزیدار مچھلی کھاتے ہوئے کانٹا حلق میں پھنس جائے اور آپ کو پتہ نہیں ہو کہ کیا کرنا ہے؟

اگر کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ انسان کس حالت کا شکار ہوجاتا ہے اور اگر اس کا جواب نہ ہے تو جان لیں کہ اس سے بری تکلیف کوئی نہیں ہے۔

ہم آپ کے لئے کچھ طریقے لائے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ فوری طور پر اس تکلیف سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

1۔  زور زور سے کھانسنا:

Advertisement

جب کبھی آپ کے گلے میں مچھلی کا کانٹا پھنس جائے تو آپ زور زور سے کھانسے تاکہ ہوا کے دباؤ سے وہ کانٹا نکل جائے۔

2 ۔ روٹی یا ڈبل روٹی کا استعمال:

اگر کھانسنے سے مسئلہ حل نہ ہو تو آپ سوکھی روٹی یا ڈبل روٹی کا ستعمال کریں تاکہ کانٹا روٹی میں لپٹ  کر پیٹ میں اتر جائے تاہم تکلیف کا احساس کچھ دیر تک ضرور رہیگا۔

3 ۔ مارش میلو کا استعمال:

بڑے سائز کا مارش میلو لیں اور منہ میں ڈال کر تھوڑا چبائیں، اتنا پگھلنے اور چپکنے لگے تو نگل لیں۔ یہ چپکنے والی میٹھی سوغات اپنے ساتھ مچھلی کے کانٹے کو بھی معدے میں لے جاتی ہے۔

تاہم ان تمام طریقوں کے استعمال سے اگر کوئی افاقہ نہ ہو تو ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر  سے رابطہ کرلیں، عموماً ڈاکٹر اس کانٹے کو بہت جلد اور بغیر تکلیف پہنچائے نکال دیتے ہیں، بہت سنگین کیسز میں ہی معمولی سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
ناریل کا تیل چہرے پر لگانے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے کے لیے ان اناج کو خوراک کا حصہ بنائیں
کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر