Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے ان اقدامات کو فالو کریں

Now Reading:

گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے ان اقدامات کو فالو کریں

کراچی میں گاڑیاں چوری ہونا معمول بن گئیں

ہر ایک کو اپنی گاڑی بہت عزیز ہوتی ہے اور گاڑیوں کا شمار قیمتی اثاثہ جات میں بھی کیا جاتا ہے۔

اس ایک گاڑی کے چوری ہونے پر انسان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کچھ لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

گاڑی کے چوری ہونے میں ہماری اپنی لاپرواہی بھی حصہ ہوتی ہے لیکن اس چوری سے کچھ حفاظتی اقدامات کرنے سے بچا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنی گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں اور ان اقدامات کو فالو بھی کریں۔

پارکنگ:

Advertisement

اڑی کو پارک کرنے کے لیے ہمیشہ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو کہ محفوظ ہو ایسی جگہ جو تنہا اور سنسان ہو اس جگہ پر گاڑی کو پارک کرنے سے پرہیز کریں۔

عام طور پر ہر کالونی میں گاڑی کی پارکنگ کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے سیکیورٹی گارڈ ہوتے ہیں جو کہ پارک کی ہوئی گاڑیوں کی حفاظت کا خیال معمولی معاوضے کے عوض کرتے ہیں تو آپ بھی گاڑی پارک کرتے ہوئے ایسی ہی جگہ کا انتخاب کریں اس طریقے سے آپ ایک بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

گاڑی کا کور:

چور کے پاس چوری کے لیے محدود وقت ہوتا ہے اس لئے وہ عام طور پر ایسی گاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ کور کے بغیر ہوتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کور چڑھانے سے آپ گاڑی کے سائڈ مرر اور دیگر حصوں کو بھی چوری سے بچا سکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ گاڑی کو پارک کرنے کے بعد اس کے اوپر مکمل کور ضرور چڑھا دیں تاکہ آپ کی گاڑی اور اس کا سامان محفوظ رہے۔

پارکنگ کی جگہ:

Advertisement

گاڑی کی پارکنگ کی جگہ اور اس کے شیڈول میں تبدیلی کرتے رہیں تاکہ چوروں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جا سکے۔

گاڑی میں سامان بھول جانا:

کوئی قیمتی چیز گاڑی کو پارک کرتے ہوئے گاڑی کے اندر نہ رہنے دیں یہ گاڑی کو غیر محفوظ بناتی ہیں۔

ٹریکنگ ڈیوائس:

گاڑی کے اندر ٹریکر کی موجودگی گاڑی کی لوکیشن سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس کے لئے یا تو گاڑی میں باقاعدہ ٹریکر لگوایا جا سکتا ہے یا پھر اپنا کوئی پرانا ٹیبلٹ بھی اس کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کو گاڑی میں کسی جگہ چھپا کر رکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر