Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضروری ہے، تحقیق

Now Reading:

بچوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضروری ہے، تحقیق

بچوں کی بہتر اور اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ان کی غذا کو بہتر بنایا جائے جس میں گھر کا کھانا، پھل، سبزیاں اور مغذات شامل ہیں۔

بچوں کی نشو نما اور صحت پر اب تک بہت سی تحقیقات ہوچکی ہیں لیکن حال میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی ذہنی صحت کو بنانے کے لئے پھلوں اور سبزیاں کا استعمال ضروری ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ میں تقریباً 9000 بچوں پر کی گئی ہے جن کا تعلق پرائمری اور سیکنڈری کلاس سے تھا۔

اس تحقیق میں 50 اسکول پر مشتمل ایک بڑے سروے سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

تجزیئے سے معلوم ہوا کہ جن بچوں نے پورے دن میں پھلوں اور سبزیوں کا جتنا زیادہ استعمال کیا تھا، ان کی ذہنی اور جذباتی صلاحیتیں نمایاں طور پر سب سے بہتر تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سروے میں اوسط وزن والے ایک پھل یا ایک سبزی کو ’’ایک حصہ‘‘ (ایک پورشن) قرار دیا گیا تھا جبکہ بچوں کی روزمرہ غذائی عادات کو ایک سے پانچ پورشن تک کے حساب سے جانچا گیا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن کے معمولات اور صلاحیتوں کے اثرات پوری زندگی ہمارے ساتھ رہتے ہیں بلکہ آگے چل کر وہ اور زیادہ نمایاں بھی ہوجاتے ہیں۔

اسی لیے ضروری ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں کھانے پینے کے علاوہ دوسرے معمولات کو بھی عوامی صحت سے متعلق حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے تاکہ آنے والے نسلوں کی بہتر ذہنی و جسمانی صحت کی ضمانت دی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر