Advertisement
Advertisement
Advertisement

صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کو کپڑوں کی الماری میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟

Now Reading:

صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کو کپڑوں کی الماری میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟

صابن کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور اس کا چھوٹے ٹکڑوں میں بچ جانا ایک عام سی بات ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کو دوبارہ بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ان بچے ہوئے ٹکڑوں کا کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہینڈ واش بنالیں

گھروں میں ہینڈ واش کا استعمال ایک عام سی بات ہے لیکن اس مہنگائی میں ہینڈ واش خریدنا ہر ایک کے بس میں نہیں ہوتا تو ایسے میں آپ اپنے گھر میں ان بچے ہوئے صابن کے ٹکڑوں سے ہینڈ واش تیار کر سکتے ہیں۔

اس کو بنانا انتہائی آسان ہے آپ نے بس وہ بچے ہوئے ٹکڑے بلینڈر میں ڈالنے ہیں اور اس میں اتنا پانی ڈالنا ہے جس میں وہ بس اچھے سے مکس ہو سکے اور جب وہ گاڑھا گاڑھا لکوئیڈ بن جائے تو اس کو بوتل میں ڈال کر استعمال کر لیں۔

Advertisement

کپڑوں میں خوشبو

 صابن بنتے وقت ان میں خوشبو ڈالی جاتی ہے تو اگر ہم وہ بچے ہوئے ٹکڑے اپنی کپڑوں والی الماری میں رکھتے ہیں تو اس کے دو فائدے ہیں پہلا یہ کے کپڑوں میں خوشبو آتی ہے اور دوسرا یہ کہ الماری میں اگر کوئی کیڑا کو تو وہ بھی مر جاتا ہے۔

 سلائی کے دوران استعمال کریں

بھارت کی ایک مشہور ڈریس ڈیزائنر کہتی ہیں کہ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے سلائی میں بھی کام آتے ہیں، صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے کپڑوں پر چاک کی جگہ استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ان پر سوئیاں لگا دی جائیں تو وہ بھی محفوظ رہتی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر