Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں افطار کے لیے یہ 2 خاص تراکیب ضرور آزمائیں

Now Reading:

رمضان میں افطار کے لیے یہ 2 خاص تراکیب ضرور آزمائیں

آج ہم آپکو رمضان المبارک میں افطار کے لیے 2 خاص تراکیب بتائیں گے۔

بازار کے سموسے اور رول کھانے کے بجائے گھر میں نیچے دی گئی دو تراکیب لازمی آزمائیں۔

چکن پَف پیسٹری

اجزا

ایک عدد پیاز

Advertisement

5 عدد لہسن

500 گرام بون لیس چکن

ایک بڑا آلو

ایک کپ مشروم

5 سے 6 سرخ مرچ

2 چمچ پیپریکا

Advertisement

ایک چائے کا چمچ شرخ مرچ پاؤڈر

ایک چمچ اوریگانو

ایک چمچ نمک

ایک چمچ کالی مرچ پاؤڈر

1/4 کپ مکھ

2 چمچ آٹا

Advertisement

2 کپ چکن اسٹاک

2 رول پف پیسٹری

ترکیب

ایک باؤل میں پیاز، لہسن شامل کرلیں اور انہیں سنہرہ ہونے تک پکائیں، پھر اس میں چکن شامل کرلیں، چکن کا رنگ سفید ہوجائے تو اس میں سرخ مرچ، کالی مرچ پاؤڈر،اوریگانو اور آلو شامل کرکے 7 سے 8 منٹ تک پکائیں۔

اچھی طرح پک جائے تو اس میں مشروم، اور حسب ضرورت سرخ مرچ شامل کریں، اس کے بعد مکھن اور آٹا شامل کرکے دوبارہ اچھی طرح مکس کریں اور 2 کپ چکن اسٹاک شامل کرلیں۔

تمام اجزا کو کریمی ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔

Advertisement

پَف پیسٹری کے رول کے اندر تیار کردہ کریمی چکن ڈالیں، اور اچھی طرح چاروں طرف سے بند کرلیں۔

180 سینٹی گریڈ میں اوون میں رکھ دیں، اوون میں رکھنے سے قبل پَف پسٹری کے اوپر مایونیز لگا لیں، جس سے آپ کے پیسٹری کرنچی ہوں گے۔

چائنیز اسپرنگ رول

اجزا

300 گرام چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا

ایک چمچ کالی مرچ یا کٹی ہوئی شملہ مرچ

Advertisement

ایک کپ کٹی ہوئی گاجر

ایک کپ کٹی ہوئی گوبھی

آدھا کپ کٹی ہوئی پیاز

آدھا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ لہسن کا پاؤڈر

آدھا چائے کا چمچ چلی فلیکس

Advertisement

آدھا چائے کا چمچ اوریگانو

آدھا چکن کیوب

4 چمچ سویا ساس

4 کھانے کے چمچ تیل

اسپرنگ رول شیٹس

میدے کا پیسٹ (3 چمچ میدہ 1 کپ پانی میں مکس کریں)

Advertisement

چٹنی کے لیے 5 چمچ کیچپ اور 2 چمچ شہد

ایک چمچ مرچ فلیکس

1/2 چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

2 چمچ مرچ کا تیل یا گرم تیل

چٹنی بنانے کے تمام اجزا کو مکس کرلیں

ترکیب

Advertisement

ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں، چکن کو بھونیں، تمام سبزیاں ڈالیں، تھوڑا سا بھونیں، سویا ساس، تمام مصالحے اور چکن کیوب شامل کریں اور 6-8 منٹ تک پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

اسپرنگ رول شیٹس کو فلنگ سے بھریں اور آٹے کے پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے کناروں کو بند کریں۔

انہیں درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک گولڈن ہونے تک فرائی کریں، آپ انہیں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک اور ایئر فرائی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر