Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما کی اس خاص سبزی کے حیران کن فائدوں کو بھی جان لیں

Now Reading:

موسم سرما کی اس خاص سبزی کے حیران کن فائدوں کو بھی جان لیں
موسم سرما

موسم سرما کی اس خاص سبزی کے حیران کن فائدوں کو بھی جان لیں

موسم سرما ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی کئی سوغاتیں بھی لاتا ہے انہیں میں مٹر بھی شامل ہیں۔ مٹر کو پہلے زمانے میں سردیوں کی ایک خاص سبزی تصور کی جاتی تھی تاہم سائنسی ترقی کی بدولت اب یہ سارا سال بازار میں دستیاب  ہوتی ہے۔

آپ کو یہ جان کرنہایت حیرت ہوگی کہ بنیادی طور پر مٹر سبزی نہیں بلکہ دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم اسے سبزیوں میں ہی شمار کیا جاتاہے۔ مٹربچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں۔ یہ سبزی اتنی ورسٹائل ہے کہ اس سے کئی طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

چھوٹے اور سبز دانوں والی یہ سبزی دنیا میں تقریباً ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ مٹر میں کئی صحت بخش غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔

مٹھی بھر مٹربھی اپنے اندر کئی غذائی اجزاء لیے ہوتے ہیں جو صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مٹرمیں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔ جبکہ یہ  فولاد، نشاستہ، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی کے حصول کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔

 جدید تحقیق کے مطابق اس میں پروٹین 23 فیصد، کاربوہائیڈریٹس 50 فیصد، جبکہ وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں سلفر یعنی گندھک اور فاسفورس بھی دیگر اجزا کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

Advertisement

اس میں شامل امینو ایسڈ جو پروٹین بناتے ہیں پٹھوں اور ہڈیوں کو طاقت دیتے ہیں اور ہارمون اور انزائم جسمانی ساخت کے علاوہ جلد کی خوبصورتی اور نشوونما میں مددفراہم کرتے ہیں۔

مٹر کا سب سے بڑا فائدہ ان مریضوں کوہوتا ہے جن کے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مٹر نیا خون بنانے میں کسی بھی دوا سے زیادہ مؤثرثابت ہوتا ہے، مٹر کھانے سے جسم میں نشاستہ کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔ یہ جسم میں پروٹین اور فولاد کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

مٹر کھانے سے خون میں صرف اضافہ ہی نہیں ہوتا بلکہ صاف خون پیدا ہوتا ہے۔ کمزور اور ناتواں جسم کے لیے یہ انتہائی فائدہ مند ہے، اسے کھانے سے جسم فربہ ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر