Advertisement
Advertisement
Advertisement

معمولی سا نظر آنے والا زیرہ آپ کی صحت کو کیسے بہتر بناتا ہے

Now Reading:

معمولی سا نظر آنے والا زیرہ آپ کی صحت کو کیسے بہتر بناتا ہے
زیرہ

معمولی سا نظر آنے والا زیرہ آپ کی صحت کو کیسے بہتر بناتا ہے

یوں تو تمام ہی قدرتی غذائیں اور جڑی بیوٹیاں صحت کے خزانے لیے ہوتی ہیں تاہم ان میں سے کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کو سپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے، اس کی وجہ ان میں موجود غذائی اجزاء کا تناسب ہے، انہی میں زیرہ بھی شامل ہیں۔

زیرہ گھروں میں استعمال ہونے والا عام سا مصالحہ ہے ، جس کے بغیر بہت سارے کھانوں کے ذائقے کو نامکمل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زیرہ کو رائتہ کا اہم ترین جز سمجھا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کے ساتھ افادیت کو  بھی کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

زیرے کو کسی بھی موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن چونکہ زیرہ کا مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے اس لیے  سرد موسم میں اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

ایسے تمام افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ زیرہ سے فائدہ اٹھائیں۔ زیرے کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو مؤثر طریقے سے کم  کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ زیرے کے استعمال سے انسولین کے لیول میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

Advertisement

اینٹی آکسیڈینٹس کا مؤثر ذریعہ

اس قدرتی جڑی بوٹی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔ زیرے کے استعمال سے جب یہ اجزاء جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ فری ریڈیکلز سے جسم کو پہنچنے والے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ جب فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو نقصان نہیں پہنچتا تو جسم میں خلیات کی صحت بہتر رہتی ہے۔

اس طرح اینٹی آکسیڈنٹس کے استعمال سے صحت پر بھی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسم میں انرجی کا لیول بھی برقرار رہتا ہے۔ زیرے سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس سے جِلد پر بھی مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں زیرے سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس سے جِلد پر بڑھاپے کے آثار جلد ظاہر نہیں ہوتے۔

ذہنی صحت

زیرہ اپنی صحت بخش خصوصیات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ ایسے افراد جو زیرے کو کھانوں میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، انہیں ان لوگوں کی نسبت ذہنی دباؤ کا کم سامنا کرنا پڑتا ہے جو زیرے کو بالکل بھی استعمال نہیں کرتے۔

بہتر نظام انہضام

Advertisement

ہاضمے کے لیے زیرے کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے یہ اسہال اور پیٹ کے درد میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اسے ثابت کھائیں یا قہوہ بناکر پیئیں یہ گیس اور اپھارہ کو دور کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

اینٹی سیپٹک خصوصیات  

زیرے کے تیل کو اینٹی سیپٹک ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تیل کے استعمال سے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ زیرے یا اس کا تیل استعمال کرنے سے جسم میں ایسے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جو مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

دمہ کا علاج

زیرے میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے اسے دمہ اور زکام وغیرہ کے لیے بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ زیرے کے استعمال سے بلغم آسانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے جس سے سانس کی نالی کے مسائل کی شدت میں کمی آتی ہے۔

مضر صحت کولیسٹرول

Advertisement

زیرے کو روزانہ استعمال کرنے سے نقصان دہ کولیسٹرول کے لیولز میں کمی آتی ہے جس سے کئی خطرناک بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیرے کے استعمال سے ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول میں بھی کمی آتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر