Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ آسان سا عمل آپ کی ذہنی صحت کے ساتھ علم میں بھی اضافہ کرتا ہے

Now Reading:

یہ آسان سا عمل آپ کی ذہنی صحت کے ساتھ علم میں بھی اضافہ کرتا ہے
ذہنی صحت

ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

زندگی میں کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنا مشغلہ سمجھ کرکرتے ہیں لیکن یہ آپ کی ذہنی صحت کے ساتھ آپ کے علم میں بھی اضافہ کرتے ہیں ایسا ہی ایک مشغلہ کتاب پڑھنا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا بھرمیں جتنے بھی کامیاب ترین لوگ ہیں اپنے فارغ وقت میں کتاب ضرور پڑھتے ہیں اور یہ ان کا سب سے بہترین مشغلہ ہوتا ہے۔ تقریباً تمام ہی مہذب اقوام میں کتاب پڑھنے کا رجحان پایا جاتا ہے جو ان علمی استعداد بڑھانے کے ساتھ کئی جسمانی فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔

کیا کتاب پڑھنا یاداشت کو بہتر بناتا ہے؟ تو اس کا جواب مثبت میں ہے کتاب پڑھنے سے یقینی  طور پریاداشت بہتر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی صحت مند عادات کے بارے میں بات کی جاتی ہے تواس فہرست میں  کتاب پڑھنا بھی شامل ہے۔

 واضح رہے کہ یہاں ڈیجیٹل کتاب یعنی ای بک کی بات نہیں کی جارہی بلکہ حقیقی کاغذ پر چھپی ہوئی کتاب کا ذکر کیا جارہا ہے جس سے چھوا جاسکتا ہے۔ یاداشت بہتر بنانے کے ساتھ کتب بینی کے صحت سے متعلق دیگر فوائد بھی یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

ذہانت میں اضافہ

آپ جتنا پڑھے گے اتنی ہی آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ جس طرح کسی جگہ کی سیر کرنے سے ان مقامات کے بارے یں آگاہی حاصل کرتے ہیں بلکل اسی طرح کتاب بھی آپ کو اسی طرح مختلف معلومات فراہم کرتی ہے جوگھر بیٹھے آپ کو دنیا کی اقوام اور علوم سے روشناس کرواتی ہے۔ چھوٹی عمر میں کتاب پڑھنے سے ایک جانب تو ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے دوسری جانب یہ آپ کی ذہانت کو بھی بڑھاتا ہے۔

دماغی طاقت کو بڑھائے

بلا ناغہ یعنی باقاعدگی سے کتاب پڑھنا آپ کو ہوشیار بناتی ہے دماغی طاقت کو بھی بڑھاتی ہے۔ جس طرح چہل قدمی یا کوئی بھی ورزش قلبی نظام کے لیے مفید ہے، اسی طرح باقاعدگی سے کتاب  پڑھنا بھی دماغ کے لیے ورزش ہے جو یادداشت کے افعال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔  نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، عمر کے ساتھ ساتھ یادداشت اور دماغی افعال میں میں کمی آتی ہے، لیکن باقاعدگی سے پڑھنے سے اس عمل کو سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 فوری نیند لانے میں مددگار 

سونے سے قبل ایک اچھی کتاب پڑھنا نیند کے معیار کو بہتربنانے میں اہم کراداراداکرتا ہے۔ اس طرح آپ اسکرین سے دور رھ کر کچھ وقت حقیقی دنیا میں گزارتے ہیں جو دماغ کے سکون کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

پڑھنے سے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے

ایک اچھی کتاب پڑھنا آپ کے لیے دوسروں سے تعلق قائم کرنے کے عمل کو آسان بنا سکتا ہے۔ سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، ادبی فکشن، خاص طور پر، اپنے قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کی طاقت رکھتا ہے کہ دوسرے لوگوں کے جذبات کو پڑھ کر دوسرے کیا سوچ رہے ہیں۔ ادبی فکشن پڑھنے والوں پر اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں کے مقابلے جو نان فکشن پڑھتے ہیں۔ “دوسروں کی ذہنی حالتوں کو سمجھنا ایک اہم ہنر ہے۔ جو پیچیدہ سماجی تعلقات کو سمجھنے کے قابل بناتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر