
ٹشو پیپر رول کو فریج میں رکھنے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں
لوگوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر روزمرہ کے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل پیش کرتی دکھائی دیتی ہے جنہیں وہ اپنے تجربات یا مشاہدات سے سیکھتی ہیں اور بعض دفعہ اس طرح کی ویڈیوز اتنی وائرل ہوجاتی ہیں لوگ اسے آزماتے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو فریج میں ٹشو پیپر رول رکھنے کے حوالے سے کافی وائرل ہورہی ہے اور اسے ایک حیران کر دینے والا ہیک قرار دیا جارہا ہے۔
اکثر دیکھا گیا ہے فریج میں رکھا ہوا کوئی کھانا خراب ہوجاتا ہے یا دودھ پھٹ جاتا ہے تو اس کی بہت ہی خراب سے بو پورے فریج میں بس جاتی ہے اور اس سے چھٹکارا پانا تقریباً ناممکن محسوس ہوتا ہے۔
تاہم ٹک ٹاک پر اس مسئلے کا حل ایک ویڈیو کے ذریعے پیش کر دیاگیا ہے۔ پریڈ نامی ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ٹشوپیپر رول کو فریج میں رکھنے سے یہ پیپر فریج میں موجود ہوا سے نمی کو آسانی سے جذب کرلیتے ہیں جو اس میں رکھے ہوئے کھانے کو خراب کرنے اور ناگوار مہک کا باعث بن سکتے ہیں۔
فریج کی بو کو دور کرنے کے لیے عموماً بیکنگ سوڈا کا استعمال کیاجاتا ہے، جسے ہر تین ماہ بعد تبدیل کرنے ضرورت پڑتی ہے۔ بیکنگ سوڈا عام طور پر بدبو کو بے اثر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، اور اضافی نمی اور غذا سے نکلنے والے تیزابی اثرات دونوں کو ختم کرنے کے لیے بہتر کام کرتا ہے جو بدبو پیدا کرتے ہیں۔
تاہم ٹشو پیپر رول کو فریج میں رکھنے سے اسی طرح کے فوائد سامنے آتے ہیں تاہم ان رول کو بیکنگ سوڈا کی نسبت جلدی تبدیل کرنے ضرورت پڑتی ہے ایک ٹشو رول کو ہر تین ہفتے بعد تبدیل کرنا ضروری ہے، واضح رہے کہ ان ٹشو پیپر رول کو فریج سے نکالنے کے بعد استعمال کرنے سے گریز کریں۔
پریڈ کا کہنا ہے کہ فریج میں رکھنے کے لیے ایک نیا رول استعمال کریں، اور اسے فریج کے پچھلے حصے میں کسی ایسی چیز سے دور رکھیں جو لیک ہو سکتی ہے اور رول کو تین ہفتوں کے بعد پھینک دیں۔
اگرچہ بازار میں فریج کے لیے مخصوص ڈیوڈورائزر بھی دستیاب ہیں، جبکہ ریفریجریٹر میں بدبو کو بے اثر کرنے کے دیگر طریقوں میں ایکٹیویٹڈ چارکول، ونیلا، کافی گراؤنڈ، لیموں اور دلیہ شامل ہیں جنہیں فریج میں رکھنے سے بو جاتی رہتی ہے۔
ایک اور ٹک ٹوکر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بدبو فریج میں موجود خراب کھانے سے نہیں بلکہ فریج کی ٹرے سے بھی آسکتی ہے۔ جو ریفریجریٹر کے پچھلے حصے میں موجود ہوتی ہے اور فریج سے نکلنے والے پانی کو جمع کرتی ہے اس لیے اس کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News